30 اپریل 2019 - 13:50
ایرانی صدر نے سپاہ کیخلاف امریکی فیصلے کے جوابی اقدام کا حکم جاری کر دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے پاسداران انقلاب فورس کیخلاف امریکی حالیہ فیصلے سے متعلق جوابی اقدام کے قانون کو نفاذ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تفصیلات کے مطابق صدر ممکلت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آئین کے آرٹیکل 123 کے تحت جو گزشتہ ہفتے کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں منظورکیا گیا، سارے حساس اداروں، محکمہ خارجہ، محکمہ دفاع، اعلی امن کونسل اور بجٹ اور منصوبہ بندی اداروں کو سپاہ پاسداران سے متعلق امریکی حالیہ فیصلے کیخلاف جوابی کاروائی کرنے کے قانون کے نفاذ کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ہفتوں میں ایران کے خلاف دشمن پالیسی کے تسلسل میں پاسداران اسلامی انقلاب فورس کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست میں ڈال دیا.
اس کے جواب میں اعلی ایرانی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دہشتگرد کا حامی قرار دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام فورس کو دہشتگرد گروہ میں شامل کردیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲